معروف ماہر اقتصادیات ایس گرومورتی نے نوٹوں کی منسوخی کو مالی پوكھرن
بتاتے ہوئے آج کہا کہ سال 2004 سے 2010 کے دوران ہوئی اقتصادی بدنظمی کو
ختم کرنے کے لئے یہ بہت ضروری تھا اور ہندوستان اس سے بچ نہیں سکتا تھا۔مسٹر گرومورتی نے یہاں وویکانند انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کی طرف سے منعقد ہ
لیکچر میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے اس بیان کی سخت تنقید
کی کہ نوٹوں
کی منسوخی سے مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں دو فیصد کی کمی آئے گی
اور یہ اقتصادی بدانتظامی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح کے معروف ماہر اقتصادیات کس طرح ایسا بیان دے
سکتے ہیں، کیونکہ ان کے دور اقتدار میں جو اقتصادی بدانتظامی ہوئی تھی اس
کی صفائی کے لئے نوٹوں کی منسوخی ضروری تھی اور 08 نومبر کے بعد سے ملک 'ری
بوٹنگ' موڈ میں ہے۔